کراچی (اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے حتمی ٹرائلز پیر شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے جس کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ کپتان محمد رضوان سینئر نے ہالینڈ میں لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے کیمپ میں رپورٹ نہیں کی، رضوان نے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم اطلاعات ہے کہ انہوں نے پی ایچ ایف کو اطلاع دی ہے کہ لیگ کے حکام انہیں ریلیز کرنے کو تیار نہیں ہے،رضوان کو اگر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تو محمد عرفان کو ٹیم کی قیادت دوبارہ مل جائے گی۔