• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،گرلزاسکول میں اساتذہ نہیں،امتحانات کا انعقاد نہ ہوسکا

ٹھٹھہ(نامہ نگار) یونین کونسل جھرک کے متعدد اسکول اساتذہ، پینے کے صاف پانی، بجلی اور فرنیچر سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جھرک میں واقع کثیر آبادی والے گاؤں پنھل خان جمالی کے گرلز اسکول میں تعینات دو خواتین ٹیچرز میں سے ایک کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوسری ٹیچر نے اپنا تبادلہ کرالیا ہے جس کے باعث گذشتہ سال اکتوبر سے مذکورہ اسکول بند پڑا ہے اور درجنوں بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے اسکول بند ہونے کے باعث رواں سال اسکول میں سالانہ امتحانات کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے جبکہ پانچویں جماعت پاس کرنے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ نہ ملنے کی وجہ سے ان کا اگلی جماعتوں میں داخلہ بھی رکا ہوا ہے، اس کے علاوہ پرائمری اسکول عزیزآباد میں اساتذہ کی کمی ہے جبکہ اسکول میں بیت الخلاء، چاردیواری اور بجلی بھی میسر نہیں ہے۔
تازہ ترین