• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون سی قوت نے پی پی اور پی ٹی آئی کو بھائی بھائی بنا دیا؟ احسن اقبال

کون سی قوت ہے جس نےپی پی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا؟ احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سب کو نظر آ رہا ہے کون سی قوت نے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو بھائی بھائی بنا دیا، کوشش ہے چیئرمین سینیٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے۔

لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سینٹ کے لیے ہونے والا کھیل قوم کو سمجھ آ رہا ہے۔

پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نےاپنا فیصلہ کیا،سب جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا، خوشی ہوتی اگر پیپلز پارٹی رضاربانی کے نام پر اتفاق کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کسی شفاف تبدیلی کا نام نہیں ،سیاستدان اگر اپنی زبان کھول دیں تو ملک میں افراتفری پیدا ہو جائے۔

تازہ ترین