کراچی ( پ ر)پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او شیخ عمران الحق نے کمپنی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، انہوں نے پی ایس او کی مقامی انتظامیہ، کاروباری شراکت داروں اور ایسوسی ایٹس کے ساتھ ملاقات کی۔ شیخ عمران الحق نے پی ایس او کے کاروباری شراکت داروں اور ایسوسی ایٹس سے پی ایس او کے کاروباری پہلوؤں، مستقبل کے موقاقع اور موجودہ مسائل اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔پی ایس او کے تحت کاروان پٹرولیم سروس سٹیشن چمن میں کسٹمر کیئر ڈے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔