• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی قبول نہیں،لیڈر ایجاد کرنیکا تماشا بند ہونا چاہیے،محمود اچکزئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمیں صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کی حیثیت میں کسی طور بھی قبول نہیں ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ اگر میرا سگا بھائی بھی اس انداز سے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوتا اور اس طرح ووٹ حاصل کرتا جس طرح صادق سنجرانی نے کیے ہیں تو میں اُسے بھی ووٹ نہ دیتا۔ اب لیڈرز کو ایجاد کرنے کا کھیل تماشا بند ہوجانا چاہیے۔ وہ پیر کو صادق سنجرانی کے بطور چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توبہ کرنا ہوگی اور حلف لینا ہوگا کہ ہم سب آئین کی پاسداری کرینگے اور آئین کی خلاف ورزی کرنے والا غداری کا مرتکب ہوگا، بلوچستان کے سینٹ کے ارکان شفاف طریقے سے منتخب نہیں ہوئے،نواز شریف کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ ووٹ کا تقدس بحال رکھنا ہے۔
تازہ ترین