• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ، بنوں جیل پر طالبان حملے میں فرار ہونیوالا قیدی دوبارہ گرفتار

کوھاٹ(نمائندہ جنگ )کوہاٹ پولیس نے بنوں جیل پر طالبان کے حملے میں فرار قیدی عبداللہ نور کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔کارروائی حسا س ادارے کی خفیہ اطلاعات پر عمل میں لائی گئی ۔عمر قید کی سزا پانے والے فرار قیدی کو شہر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔عبداللہ نور چالیس کلو گرام منشیات سمگلنگ کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا ۔سال 2012کے دوران بنوں جیل پر طالبان کے حملے کے بعد جیل سے فرار ہوکر کوہاٹ کے ملحقہ علاقوں میں روپوش ہوگیا تھا۔ملزم کوہاٹ پولیس کی سال 2007کے دوران سٹی پھاٹک کے قریب کاروائی میںٹرک کے ذریعے منشیات اورکزئی ایجنسی سے کراچی سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔بنوں جیل پر طالبان کے حملے کے دوران جیل توڑ کر فرار ہونیوالے سینکڑوں قیدیوں میں شامل عبداللہ نور ولد پیائو نور سکنہ گڑھی رسالدار کو گزشتہ روز کوہاٹ شہر سے ایک کاروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ہے ۔زیر حراست قیدی کو بنوں جیل پر حملے کے مقدمے میں مفرور قرار دیکر عدالتی اشتہار بھی جاری کیا گیا تھاجسے حساس ادارے ڈی ایس بی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے حراست میں لینے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گرفتار مجرم عبداللہ نور کوہاٹ سٹی پولیس کی سال 2007کے دوران کاروائی میں منشیات سمگل کرنے کی پاداش میںمقامی عدالت سے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا مستوجب قرار دیکر بنوں جیل میں قید کی سزا کاٹ رہا تھا کہ اپریل 2012کی بنوں جیل پر طالبان کے حملے میں فرار ہوکر کوہاٹ کے ملحقہ علاقوں میں روپوش ہوگیا تھا۔
تازہ ترین