• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں مریم نواز کو پہنایا جانیوالا ہیروں سے جڑا 20تولے سونے کا تاج پر اسرار طور پر غائب

سرگودھا(نامہ نگار) میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید کی جانب سے سرگودھا میں ہونے والے 24اپریل کو سوشل میڈیا کنونشن میں مریم نواز کو پہنایا جانیوالا ہیروں سے جڑا 20تولے سونے کا تاج جوکہ مریم نواز نے یتیم خانہ میں دینے کا اعلان کیا تھا وہ تاج پر اسرار طور پر لاپتہ ہے اور ابھی تک کسی یتیم خانے میں نہیں پہنچا ۔ اس کے بارے میں جب میئر سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے تاج پہنا دیا تھا مجھے نہیں پتہ کہ وہ تاج کہاں گیا جبکہ کسی بھی یتیم خانے کی جانب سے تاج پہنچنے کی تصدیق نہیں کی گئی جس پر تاج کی گمشدگی معمہ بن گئی یہ تاج آخر کہاں گیا یہ سٹیج پر موجود لیگیوں کیلئے سوالیہ نشان بن گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے یتیموں کیلئے تاج کا تحفہ یقیناً خوش آئند جیسے کہ اب تلاش کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ سونے کا تاج آخر گیا کہاں ہے۔
تازہ ترین