کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نواں کلی ٹیچرز کالونی ٹو میں ٹیلی فون کی تار کو ٹھیک کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کا لائن مین گیارہ ہزار کے وی بجلی کی تار سے ٹکر کر جاں بحق ہو گیا پولیس کا کے مطابق عالمو چوک کا رہائشی پی ٹی سی ایل کا لائن مین خان محمد نواں کلی ٹیچرز کالونی ٹو میں پیر کو ایک بلڈنگ کی چھت پر ٹیلی فون کی تار ٹھیک کر رہا تھا کہ اس کا سر قریب سے گزرنے والی بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی تار سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔