کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) میر صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کی خوشی میں پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مٹھائی تقسیم اور مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی تاج محمد موسیٰ زئی ، سردار عطاء الرحمن ، حاجی اللہ نذر محمد حسنی ، زکوۃٰ کمیٹی ژوب کے چیئرمین عبدالستار کاکڑ ، دا حق آواز کے چیئرمین کمانڈر حضرت علی اچکزئی اور خدمت خلق فاونڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے منتخب ہونا بلوچستان کے عوام کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے جو کردار ادا کیا اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔