اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری مارچ میں بھارت کا دس روزہ دورہ کریں گے دورے کے دوران اجمیر شریف ، ممبئی سمیت کئی اہم شہروں میں اجتماعات اور کانفرنسسز سے خطاب کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اعلی حکام سے ملاقات کا بھی امکان ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دورہ بھارت حتمی ہے جس کے حوالے سے بھارتی حکومت نے اجازت بھی دے دی ہے. عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان نوراللہ صدیقی نے بھی رابطہ کرنے پر مذکورہ دورے کی تصدیق کی ہے۔