اسلام آباد (نمائندہ جنگ؍ نیوز ایجنسیز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر داخلہ ،سیکر ٹری داخلہ اور دیگر وزارت داخلہ کے عہدیداران کی ایوان میں عدم حاضری پر احتجاجاً واک کیا، اسپیکر کیساتھ تحریک انصاف کے ارکان نے بھی واک آئوٹ کیا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ سے متعلق وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی کو مذاق بنایا ہوا ہے،پارلیمنٹ کی بے توقیری مجھے سے برداشت نہیں، ہرروز ایسا کرونگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی جانب سے وزراء اور وزارتوں کے حکام کی ایوان میں حاضری کیلئے تحریری یقین دہانی تک روزانہ ایوان سے واک آئوٹ کی دھمکی دیدی۔