انڈین ویلز (نیوز ایجنسیز)سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز انڈین ویلز ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئیں۔ تیسرے رائونڈمیں انہیں ان کی بڑی بہنوینس ولیمز نے اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ادھر جرمن کھلاڑی اینجلیک کربر نےتیسرا مرحلہ عبور کرلیا، انہوں نے روس کیایلینا ویسنینا کو زیر کیا۔