راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 10افرادزخمی ہوگئے ،پولیس نے ملزموں کے خلاف تمام واقعات میں مقدمات درج کرلئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو ہمایوں فاروق نے بتایا کہ گھر میں موجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی،باہر گیا تو خالد جدون ،وقاص عباسی اور دو نامعلوم افرادکھڑے تھے جنہوں نے میرے بڑے بھا ئی عدیل فاروق کا پوچھا،میں نے کہا وہ گھر پر نہیں، جس پر خالد جدون نے پسٹل نکال کر وقاص کو دیا جس نے قتل کی نیت سے مجھ پر فائر کیا ،جو مجھے بائیں ٹانگ پر لگا جس سے میں زخمی ہو گیا ۔تھانہ کینٹ کو عبدالرحمن بٹ نے بتایا کہ میں دکان پر موجود تھا کہ ہارون نامی لڑکا آیا جس نے مجھے ٹکر ماری جس سے میرا دانت ٹوٹ گیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد حسین نے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں موجودتھا کہ مبشر،منیر،ظہور اور3 نامعلوم ملزم زبردستی میرے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے خواتین کے ساتھ دست درازی کی، مجھے ماراپیٹا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ صدربیرونی کو محمد اسحاق نے بتایا کہ محمد اقبال ، محمد جواد ، محمد یعقوب ، مدثر یعقوب معہ دو نامعلوم افراد نے صادق ٹاؤن میں سائل کی ملکیتی و قابض اراضی پر قبضے کی کوشش کی اورمزاحمت کرنے پر مذکورہ ملزموں نے سائل کو زدوکوب کیا۔ تھانہ صدربیرونی کو علیم الحق نے بتایا کہ راجہ امجد ، راجہ مہران ، نعیم شٹرنگ والا ، عزنان اور دو نامعلوم افراد سائل کے ملکیتی و قابض پلاٹ پر آگئے اور تعمیرات بند کروا دی، جن کو پلاٹ کے اصل کاغذات بھی دکھائے،جس کے باوجود انہوں نے تعمیرات سے منع کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔تھانہ صدربیرونی کو کامران خالد نے بتایاکہ طاہر علی شاہ ، نوید مشتاق ، تنویر مسلح سائل کے پلاٹ پر آگئے اورگیٹ کے تالے توڑنے کی کوشش کی کہ اسی اثناء میں چوکیدار دلشاد آگیا جسکو ملزموں نے اسلحے کی نوک پر زدوکوب کیااور پلاٹ سے چلے جانے کو کہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ تھانہ روات کو خرم شہزادنے بتایا کہ امیر خان ، رحمان مسلح ٹوکہ ، نیاز خان مسلح چھری ، عبداللہ مسلح کلہاڑی سائل کے حقیقی بھائی عابد حسین ، کزن مقصود اختر پر ٹوکے ، چھری اور کلہاڑی سے حملہ آور ہو گئے اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس سے سائل ، بھائی اورکزن زخمی ہو گئے۔تھانہ چونترہ کو محمد یوسف نے بتایاکہ محمد اکرم ، سہیل اکرم ، انضمام اکرم ، توقیر ساجد اور دیگر ملزموں نے مدعی اوراس کے بیٹے محمد امجد کو ڈنڈوں اور بیلچوں کے ساتھ مارا پیٹ کر زخمی کر دیا،وجہ عناد تنازعہ جائیداد ہے۔