• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے آئندہ فیصل آباد میں توہین آمیز زبان استعمال کی تو کارکن ٹھکائی کر سکتے ہیں، رانا ثناء

لاہور (نمائندہ جنگ، نیو ز ایجنسیا ں ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ مخالفین کے خلاف ماردو، پکڑ لو، گھسیٹ لو کی سیاست کرینگے تو کارکن فطرتی ردعمل میں ”جوتا“ ہی آئیگا۔جو جوتا بازی شروع ہوئی ہے اس شدت پسندی کو ایجاد کرنے والا عمران خان ہے ،پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر جوتا اچھالنے پر انہوں نے کہا کہ ،پچھلے 4سال سے عمران خان اپنے مخالفین کو ایسے ہی نشانہ بنا رہا ہے۔ جوتا کلب بن رہا ہے جس کے سو ممبر ہوں گے۔ جوتا کلب میں ٹاپ پر شیخ رشید جائے گا کیونکہ سینکڑوں لوگ جوتے لے کر اس کے پیچھے پڑے ہیں ،آئندہ آنے والے چند ماہ میں تمام سیاستدان جوتا کلب میں شامل ہو جائیں گے ، شام کو ٹاک شوزمیں باتیں کرنے والے بھی نشانہ بن سکتے ہیں ،پارٹی نے ایسی حرکت کرنے والے کو نکالنے کی واضح پالیسی بنا رکھی ہے، ،آج سے 10سال پہلے دوسری پارٹی کے رہنماوں کو عزت دی جاتی تھی،تمام لوگ اس روش کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں وگرنہ حالات درست نہیں ہوتے نظر آتے ،عمران خان اپنی منفی سیاست کی معافی مانگیں ،میرے حلقے کے لوگوں نے عمران کے بیان پر اسے جوتا مارنے کا کہا ہے ،میں کسی کو کچھ نہیں کہتا کہ وہ ایسا عمل کرے ، رمضان (ن) لیگ کا سپورٹر ضرور ہے مگر اسے میں نے یا میرے بیٹے نے نہیں بھیجا ،میاں صاحب کے ساتھ واقعے کے بعد جوتا مارنے گیا مگر دوتھپڑ ہی مارسکا ،اس نے کہا کہ لکی شاہ اور راجہ ضرار کے تشدد کے باعث رانا ثنااللہ اور بیٹے کا نام لیا ،عمران خان اپنے کارکنوں کو اگر ایسی تربیت دیں گے تو معاملہ بگڑے گا۔

تازہ ترین