• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوہلی پر ’جوکر جیسے رویہ‘ کا الزام

جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم اسپنر پاؤل ہیریس نے ربادا اور اسٹیواسمتھ کے تنازع میں ویرات کو ہلی کو بھی گھسیٹ لیااور الزام لگایا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران ویرات کوہلی نے ’جوکرجیسے رویہ ‘ کا مظاہرہ کیااور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

کوہلی پر ’جوکر جیسے رویہ‘ کا الزام

بھارتی اخبار کے مطابق پاؤل ہیریس کا کہنا ہے کہ کاگیسو ربادا پر دو میچز کی پابندی ظاہر کرتی ہے کہ آئی سی سی کو ربادا یا جنوبی افریقا کی ٹیم سے کوئی مسئلہ ہے۔

ربادا کو جنوبی افریقا اورآسٹریلیا کے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ٹو کا قصوروار ثابت ہونے پر دو میچوں کے لئے معطلی اور میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

کوہلی پر ’جوکر جیسے رویہ‘ کا الزام

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے 22 سالہ فاسٹ بولرربادا نےآسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعدچلائے اور ان کے کندھے پر ہاتھ بھی مارا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی جانب سے باربار امپائر سے گیلی بال کی شکایت اور جارحانہ انداز میں بال زمین پر پھینکنے پرمیچ فیس کا 25فیصد جرمانہ اور ایک میرٹ پوائنٹ میں کمی کی تھی۔

تازہ ترین