سینیٹ انتخابات میں صادق سنجرانی کو چیئرمین منتخب کرانے والی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ان کے پاس اکثریت موجود ہے۔ پیپلز پارٹی کے اتحادی بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے،تحریک انصاف کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جوتے اورسیاہی کی سیاست ہمارا معاشرہ قبول نہیں کرتا، ہم گولیاں کھا کرسیاست کرتے رہے،کبھی گولیوں سے نہیں ڈرے۔