سینیٹ انتخابات میں صادق سنجرانی کو چیئرمین منتخب کروانے والی پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتےہیں کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ہمارے پاس اکثریت موجود ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کوبھی ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ جوتے اور سیاہی کی سیاست ہمارا معاشرہ قبول نہیں کرتا، ہم گولیاں کھا کر سیاست کرتے رہے، کبھی گولیوں سے نہیں ڈرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت جاری ہے، جس کے لیے حکومت نے نام نہیں دیئے،پیپلز پارٹی کے اتحادی بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔