• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل میں کوئی فری پاس پر نہیں آئے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

پی ایس ایل فائنل میں کوئی فری پاس پر نہیں آئے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے فائنل میں کوئی ایک تماشائی بھی فری پاس پر نہیں آئے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے، وزیر اعلیٰ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی گئے اور انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر پی ایس ایل فائنل کےلیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سب ٹکٹ لے کر آئیں گے، میں نے بھی پی ایس ایل تھری کے فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں بھی میچ دیکھنے آؤں گا اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دیں گے۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں ابھی اور بھی کرکٹ آئے گی، سب لوگوں نے اس کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ نایاب ہیں، آن لائن ٹکٹس کی ویب سائیٹ کریش ہوگئی، 32کاؤنٹرز پر چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں ٹکٹ فروخت ہوگئے ۔

شائقین کا شکوہ ہے کہ ٹکٹس غائب ہوگئے،جس کو ٹکٹ مل گیا وہ سکون میں آگیا،جس کو نہیں ملا وہ مایوس ہو گیا۔

تازہ ترین