• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے بولر سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا ، وہ وارننگ لسٹ پر آگئے ہیں۔

 سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

شارجہ میں 14 مارچ کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز کے درمیان میچ میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے اسپنر سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن امپائرز نے مشکوک قرار دیا ہےاور وہ وارننگ لسٹ پر آگئے ہیں۔

 سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

قوانین کے مطابق سُنیل نارائن رپورٹ ہونے کے باوجود بولنگ کرسکتے ہیں لیکن وارننگ لسٹ پر رہتے ہوئے اُن کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تو وہ پھر مزید بولنگ نہیں کرسکیں گے۔


میچ آفیشلز کی سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن سے متعلق رپورٹ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے گی اور پھر سنیل نارائن غیر قانونی بولنگ ایکشن سے متعلق اُن تمام مراحل سے گزریں گے جس پر آئی سی سی نے عمل کرنے کا کہہ رکھا ہے۔

 سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آئی سی سی 2015 میں غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے سنیل نارائن کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

اپریل 2016 میں سنیل نارائن کی بولنگ کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی تھی۔

تازہ ترین