• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان کی ہمشیرہ کی امریکا میں کامیاب سرجری

اسلام آباد(صالح ظافر) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی چھوٹی ہمشیرہ افشاں کی امریکی ریاست پنسلوانیا کے اسکرینٹن اسپتال میں ساڑھے 4؍ گھنٹے طویل سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔ وزیراعظم کے خاندانی ذرائع نے پنسلوانیا سے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عباسی جو ایک روزقبل یہاں پہنچے تھے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ پورا دن اسپتال میں رہے۔ وزیراعظم کی بہن کی کامیاب سرجری پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔ امکان ہے کہ شاہدخاقان عباسی ہفتہ کے روز امریکا سے لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔
تازہ ترین