• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ارکان کو رضا حیات ہراج نے فون کیے، رانا ثناء اللہ

لاہور(آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ انہیں نیب کے متحرک ہونے پر نہیں احد چیمہ کی گرفتاری پر اعتراض ہے، نیب میرٹ پر فیصلے کرے ، نیب کے متحرک ہونے پر اعتراض نہیں، رضا حیات ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے اور ووٹنگ کیلئے ہمارے لوگوں کو ٹیلیفون بھی کرتے رہے، ایم این ایز کو ٹیلیفون کیے اور کہا کہ ووٹ ڈالنے نہ جائیں اب وہ جنوبی پنجاب کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رضا حیات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ رضا حیات جس جماعت میں بھی رہے اس کودھوکہ دیا وہ پہلے پیپلز پارٹی اور پھر (ن)لیگ میں شامل ہوئے۔
تازہ ترین