• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کے 3ارب کے فنڈز دیگر اداروں سے واپس لئے جائیں، رضا ربانی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ ای او بی آئی کے 3 ارب روپے کے فنڈز دیگر اداروں سے واپس لئے جائیں،وفاقی حکومت عملدرآمد کمیشن کے فیصلوں کے برعکس صوبوں کو ای او بی آئی پراختیار دینے سے انکاری ہے ،ایک بیان میں ای او بی آئی کے فنڈز کو پاکستان بیت المال اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو منتقل کرنے کی پیش رفت کو وفاقی حکومت کاباہمی اعتماد کو توڑنے کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے رضاربانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت ای او بی آئی کی منتقلی صوبوں کو ہو چکی ہے، وفاقی حکومت 18ویں ترمیم اور آئین کے تحت قائم کیے گئے عملدرآمد کمیشن کے فیصلوں کے برعکس صوبوں کو ای او بی آئی پراختیار دینے سے انکاری ہے۔
تازہ ترین