• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ہٹانے کے خلاف وکلاء کااحتجاج جاری

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) ضلع کچہری کو ئٹہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہٹانے کا معاملے پروکلاءکا دوسرے روز بھی احتجا ج جاری رہا۔ سیکورٹی کی بحالی تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان، احتجاج کے باعث پیشی پر آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہٹانے کے معاملے پر وکلاء تنظیموں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ بلوچستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے، سائلین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین راحب خان بلیدی نے کہا کہ وکلا ءکی جانوں کو خطرہ ہے، سیکورٹی پر سمجھوتا نہیں کریں گے جب تک سیکورٹی بحال نہیں ہوتی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
تازہ ترین