ایم این اے عائشہ گلالئی کی بہاولپور آمد پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی جانب سے عائشہ گلالئی پر انڈے اور ٹماٹر پھینک دیئے گئے۔
عائشہ گلالئی تحریک صوبہ بہاولپور کی دعوت پر بہاولپور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنے کے لیے پہنچیں تو پہلے سے منتظر پی ٹی آئی کی خواتین نے گلالئی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنا شروع کر دیے۔
پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنوں کی جانب سے گو گلالئی گو کے نعرے بھی لگائے گئے جس کے جواب میں تحریک صوبہ بحالی کے کارکنوں نے گو عمران گو - رو عمران رو کے نعرے لگائے۔