• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت سی خصوصیات کا حامل۔۔۔۔ایلویرا (کوارگندل)

بہت سی خصوصیات کا حامل۔۔۔۔ایلویرا (کوارگندل)

حنا خان

ایلو ویرا ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے،جو اپنے اندر بے پناہ تاثیر اور فوائد چھپائے ہوئے ہے۔یہ حسن و خوبصورتی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہو رہی ہے۔ یہ پلانٹ دنیا بھر میں گرم آب و ہوا کے ممالک میں با ا ٓسانی اگایا جاسکتا ہے۔

 ایلوویرا کی تاریخ چار ہزار سال پرانی ہے ۔جس کی نشاندہی نیپال کے مٹی کے بورڈ پر لکھی ہوئی ایک دستاویز سے کی گئی ،جو کہ2200قبل مسیح پرانی ہے۔اس دور کے لوگ بھی اس کے فوائد سے آگاہ تھے اورا سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کرتے تھے۔

قلوپطرا اپنے حسن کے نکھار کے لیے ایلوویرا معمول کی زندگی میں استعمال کرتی تھی۔ الیگزینڈر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جنگوں میں زخموں کی مرہم کارکے طور پر ایلو ویرا جیل کا استعمال کرتا تھا۔قدیم سنسکرت میں ایلو ویرا کو گھریتا کماری کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

کیونکہ ان کا عقیدہ تھا کہ عورت کی خوبصورتی اور حسن کی زیبائش کے لیے ایلو ویرا سے بڑھ کر کوئی چیز مفید نہیں۔اس کے علاوہ چین کی ثقافت میں بھی ایلو ویرا کو مختلف دوائیوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔

ایلوویرا کووسیع پیمانے پر اس کے فوائد اور آرائشی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ان پودوں کی جیل سے بہت سی صحت بخش اور جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات بنائی جاتی ہیں ، جن میں جلد کے لوشن، تیل، کاسمیٹکس اور بعض دیگر ادویات شامل ہیں۔

اس پودے کی مختلف اقسام وسیع پیمانے پر ایک صحت مند جزوکے طور پر اگائی جاتی ہیں،ایلوویرا پودے کا رس، بہت سے فوائد کا حامل ہے۔سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ایلو ویرا کے رس میں کیا اجزاء موجود ہیںجو خوبصورتی اور صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایلو ویرا 75 ممکنہ فعال حلقوں پر مشتمل ہے -

 ان میں وٹامن، معدنیات، انزائمز، چینی، امائنو ایسڈاور لگنین شامل ہیں۔مختصر طور پر، ایلوویرا جوس میں بہت سے وٹامنز جن میں وٹامن اے، سی اور ای ، فولک ایسڈ، وٹامن بی 12اور کولین ہیں۔

اس میں کیلشیم، کوپر، میگنیشیم، مینگنیز، سیلینیم، سوڈیم، زنک اور پوٹاشیم جیسے معدنیات بھی شامل ہیں۔اس تمام افادیت کی بناء پر ایلو ویرا کو دانتوں اور جلد کی حفاظت ،دماغ اور بالوں کی بہتری کے لئے مختلف اقسام کے اجزاء میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔

دانتوں کی حفاظت:

ایلوویرا منہ میں بیماری پیدا کر نے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایک بھارتی مطالعہ کا کہنا ہے کہ ایلوویرا دندان سازی کے میدان میں لامحدود مسائل کے لئے استعمال ہوسکتا ہے۔ایلو ویر کا رس موثر اثرات کے بغیر بہترین منہ کی بدبو ختم کرنے والی دوا کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ 

ایک پریکٹیکل میں یہ دانتوں کی صفائی اور مسوڑھوں کی سوزش کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوا۔لہٰذاایلو ویرا کی انسداد آلودگی خصوصیات دانتوں کی صفائی اور مسوڑھوں کی سوزش کے علاج میں بھی کردار ادا کرسکتی ہیں۔

جلد کی حطاظت:

ایلو ویرا زخموں کے جلدی بھرنے میں مدد دیتا ہے اور جلد کورونق بخشتا ہے۔یہ سکن الرجی ،خشکی ،جلد کے زخموں اور منہ کے چھالوں کےلئے بھی مؤثرہے ۔ یہ دھوپ میں جلد کے خراب ہونےکا علاج کرنے میں بھی مدد دیتاہے۔

ماہر امراض جلد کی طرف سے صاف رنگت کےلئے بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ایلو ویرا جوس جلد کو خشک ہونے سے روکتا ہے۔ایلو ویرا میں موجود دو ہارمونز ، آگزن اور جبرلین ،دانوں کو ختم کرنے اور نشانوں کا علاج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ایلو ویرا حمل کے دوران یا وزن کی زیادتی اور کمی کی وجہ سے پڑنے والے نشانوں کو ختم کرنے میں بھی مدد کرتاہے اور اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چنبل کے علاج کے لئے بھی بہترین ہیں۔ 

ایلوویرا جلد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی میں بھی استعمال ہو تا ہے۔ یہ میک اپ کو ہٹانے کے لئے استعمال کیاجا سکتا ہے ، یہ ان تمام نقصان دہ کیمیکلز جو میک اپ صاف کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں، کا بہترین متبادل ہے۔اس کے علاوہ ایلو ویرا فیس واش کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔

گھر پر ایلو ویرا فیس واش بنانے کے لئے :

بادام کا دودھ: ایک چائے کا چمچ

لیموں : ایک چائےکا چمچ

ایلو ویرا جوس: ایک چائے کا چمچ

ان سب اجزاء کو ملا کر چہرے کو دھونے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ کچھ دیر اس مکسچر کو چہرے پر لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

اسےبھنوؤں کی جیل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایلو ویرا جوس میں مسکارے کا برش ڈبو کر ان کی شیپ کے مطابق لگا لیں۔

مطالعے کے مطابق ایلو ویرا جھریوں کو ختم کرتا ہے اورزخموں کے بھرنے کے عمل کو بھی تیز کر سکتا ہے۔

یہ نئی جلد کے خلیات تیزی سے بننے میں مدد دیتا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلو ویرا 20 سے 30 فیصد تک الٹرا وائلٹ ریز کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایلو ویرا دانوں کا بہترین علاج ہوسکتا ہے، اس میںموجود مادہ درد اور سوزش کو کم کرسکتا ہے۔ایلو ویرا جوس کی ایک پرت چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگانے سے نمایاں فرق نظر آتا ہے۔

ایلو ویرا ایک اینٹی سیپٹک کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے اورجلد کے لچکدار ہونے اور جھریوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ایگزیما کے نشانات کو کم کرنے میں بھی کار آمد ہے ۔

خشک اور حساس جلد کے لئے جو کے آٹے اور کھیرے کا سکرب:

ایک باؤل میں دو ، دو چمچ جو کے آٹے اور کھیرے کا پیسٹ ڈالیں۔پھر اس میں ایک چائے کا چمچ ایلو ویرا جوس ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اس کے بعد منہ پر دائروی موشن میں سکرب کریں۔

15 سے 20منٹ تک خشک کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

بالوں کی حفاظت :

ایلو ویرا جوس میں موجود انزائمز اور انسدادِ سوزش خصوصیات جڑوں کو نمی فراہم کر تی ہیں اور خشک بالوں کا بھی علاج کر تی ہیں۔

جوس میں پروٹو لیٹک انزائمز جڑوں میں موجو د بالوں کی بڑھوتی میں رکاوٹ بننے والی مردہ جلد کو صاف کرتے ہیں ۔ایلو ویرا کی الکلین خصوصیت بالوں کے پی ایچ کو بھی متوازن کرتی ہے۔ایلو ویرا کا جوس بہترین کنڈیشنر کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے کیونکہ یہ بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے اور ویوز کو بھی کم کرتا ہے ۔

 اس میں موجود وٹامن اور معدنیات بالوں کو مضبوط کرتے ہیں۔ایک ایرانی مطالعہ کے مطابق، ایلو ویرا کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات خشکی کا علاج کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

دماغی صحت کے لئے مؤثر:

ایک مطالعہ کے مطابق جو افراد کھانے میں ایلو ویرا استعمال کرتے ہیں ،وہ یادداشت اور شناخت جیسے کاموں پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، کشیدگی یا خراب موڈ جیسے مسائل کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔

وزن میں کمی کے لئے فائدہ مند:

ایلو ویرا کے جوس میں موجود معدنیات سے متعلق خصوصیات وزن کی کمی میں مدد کرتی ہیں۔

پریکٹیکل سے پتہ چلتا ہے کہ ایلو ویرا میں طاقتور سٹیرول شامل ہیں جو بدن کی ساخت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ایلو ویرا جوس شہد کے ساتھ:

200 گرام ایلو ویرا لے کر اس کے سبز چھلکے الگ کر لیں اور پھر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ اس کے بعد بلینڈر میں ڈال لیں اور اس میں شہد ملا دیں ۔اچھی طرح سے مکس کریں اور مرکب کو ایک جار میں ذخیرہ کرلیں۔تین وقت کھانے سے پہلے کھانے کا ایک چمچ کھا لیں۔ مثالی طور پر،10دن کے لئے یہ کھائیں، 10دن کا وقفہ لیں اور دوبارہ یہی طریقہ اپنائیں۔

پھلوں اور لیموں کا مرکب:

کھیرا ، لیموں ، سیب اور سنترے جیسے پھلوں میںایک چمچ ایلو ویراجوس شامل کریں ۔ تمام پھلوں کو ایک ساتھ ملائیں۔آخر میں لیموں کا جوس شامل کریں۔

 بہترین ذائقے کے لئے کچھ وقت کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ یہ جوس دیگر پھلوں کے جوسز کی طرح  غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ۔ یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اور وزن میں کمی کا بہترین نسخہ ہے۔

تازہ ترین