• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی میڈیکل کالج کو زائد فیس وصول نہیں کرنے دینگے،چیف جسٹس

کسی  میڈیکل کالج کو زائد فیس وصول نہیں کرنے دینگے،چیف جسٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق سر سید کالج کو مطلوبہ دستاویزات پیش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے انسپیکشن ٹیم سے 31 مارچ تک رپورٹس طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کسی کالج کو زائد فیس وصول نہیں کرنے دینگے، اگر ثابت ہوا کہ سہولتوں کے نام پر زائد فیس لی تو سخت کارروائی کریں گے۔ زائد فیس لی ہوگی تو ریفنڈ کروائینگے۔ ایسے کالجز کے ذمہ داران کے خلاف کرمنل کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کالج کو زائد فیس وصول نہیں کرنے دیں گے۔ اگر ثابت ہوا کہ سہولتوں کے نام پر زائد فیس لی تو سخت کارروائی کریں گے۔ ایسے کالجز کے ذمہ داران کے خلاف کرمنل کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین