سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابات میں پروگریسیو پینل کے تمام عہدیداران کامیاب ہوگئے جبکہ نیشنل لائیرز پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پروگریسو پینل کے صدر قربان ملانو، جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی سانگی، نائب صدر شمس الدین راجپر، جوائنٹ سیکریٹری علی عامر شاہ، لائبریرین سجاد محمد زنگیجو، خزانچی امجد علی پہنور اکثریت سے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل نیشنل لائیرز پینل کے صدر منظور انصاری، جنرل سیکریٹری غلام شبیر دایو و دیگر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔