• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوستان ژوب ریلوے لائن کو بحال کیا جائے ، محمد اقبال

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) ملتان سے کراچی موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے محمد اقبال نے کہا ہے کہ میرے دورے کا مقصد بیرونی سرمایہ کاروں کو یہ دعوت دینا ہے کہ وہ بلوچستان آکر سرمایہ کاری کریں ، حکومت بلوچستان موسیٰ خیل ژوب شاہراہ اور بوستان ژوب ریلوے لائن کو بحال کرے ، یہ بات انہوں نے ملتان سے کوئٹہ پہنچنے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ میرا دورہ بارہ دن پر مشتمل ہے ، دورے کا مقصد امن و امان کا قیام اور بھائی چارے کو فروغ دینا اور سرمایہ کاروں کو یہ باور کرانا ہے کہ بلوچستان میں حالات سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن و امان اور بھائی چارے کے حوالے سے خوبصورت صوبہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ملتان سے تونسہ شریف اور ژوب سے سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پہنچا ، اب کوئٹہ سے پہلے مرحلے میں گوادر وہاں سے کراچی پھر واپس ملتان جاوں گا۔
تازہ ترین