ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے ااحتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین سال کے لئے عبوری حکومت کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔ احتساب کے بغیر انتخاب بے معنی ہوگا۔ پہلے گند صاف کرنا ضروری ہے۔یہ مطالبہ انہوں نے جے یو پی کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں صاحبزادہ محبو ب محی الدین ،مصطفی اشرف رضوی،ڈاکٹر امجد حسین چشتی،پیر اختر رسول قادری، عقیل حیدر شاہ، محمد خالد قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف سیاستدان ہی نہیں، عدلیہ اور فوج کے سابقہ کرپٹ عناصر کو بھی احتساب کے کڑے سے گزارا جائے۔