• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میںخرید و فروخت پر چیف جسٹس کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، سراج الحق

کرک ( نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں خرید وفروخت پر چیف جسٹس کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جب تک ایوانوں سے کرپٹ، چوروں اور لٹیروں کا صفا یا نہیں کیا جاتا تب تک جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی ۔ چیف جسٹس ہسپتالوں میں چھاپے مار رہے ہیں مگر جب تک بھیڑ بکریوں کی طرح بکنے والے ارکان اسمبلی کا راستہ نہیں روکا جاتا حالات بہتر نہیں ہونگے۔ نگراں وزیر اعظم کیلئے سب سے موزو ں شخصیت ڈاکٹر قدیر خان ہیں ،عوام نظام درست کرنے کے لئے جماعت کو کامیاب کریں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لواغر پارک تحت نصرتی میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل صوبائی امیر سینیٹر سراج الحق اور اُمیدوارPK-86حاجی رحمت اللہ ، کرنل محمد خان ، مولانا تسلیم اقبال ، محمود ظہور اور دیگر نے بھی خطاب کیا سراج الحق نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں جمہوریت کا مذاق اُڑایا گیا ممبران بھیڑ بکریوں کی طرح فروخت ہوئے جبکہ واحد جماعت اسلامی ہے جس کے ممبران نہ بکے اور نہ کسی نے خریدنے کی ہمت کی اور نہ ہی آج تک ایسی کوئی کرنسی بنی ہے جو جماعت اسلامی ممبران کو خرید لیں سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں دو مرتبہ سینئر ورزیر رہ چکا ہوں مگر تمام تر تحقیقات کوششوں کے باوجود ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی وزرات کے بعد مسجد مہابت خان میں خود کو ہزاروں افراد کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرکے حضر ت عمرؓ کی یاد تازہ کردی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے مشاورت ہورہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہا یک ایماندار شخصیت کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے جس کیلئے سب سے موزو ں شخصیت ڈاکٹر عبد القدیر خان ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ 2018الیکشن میں جماعت اسلامی کو میاب بنائیں تاکہ اس ملک کا نظام درست کیا جاسکیں ۔
تازہ ترین