• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی گول کیپر منصور احمدکو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کا مشورہ دیا ہے، پی ایچ ایف کے سکریٹری نے شہباز احمد نے ان کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور پی ایچ ایف کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، ڈاکٹر نے ان کے دل میں پیس میکر نصب کردیا ہے۔ تاہم اس کےپھیپڑوں نے بھی کام چھوڑدیا اور گردے بھی متاثرہوئے ہیں۔ منصور احمد کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لیے بھاری رقم درکار ہوگی، ہاکی کے حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے حکومتی سطح پر ان کی مالی اعانت کی اپیل کی ہے۔منصور احمد نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے حکومت کی جانب سے میرے علاج پر توجہ دی جائے گی۔
تازہ ترین