• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی گیمز،سندھ اسکواش ٹیم کو شرکت سے روک دیا گیا

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر)سندھ اولمپک، پاکستان اولمپک اور کے پی کے اولمپک سے تصدیق موصول ہونے باوجود سندھ کی اسکواش ٹیم کو پشاور میں ہونے والے بین الصوبائی گیمز میں شرکت سے روک دیا گیا۔ قائم مقام سندھ اسکواش کے سیکرٹری سلمان خان نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا تعلقسندھ اولمپک ایسوسی ایشن سے ہے جس کے صدر مظفر شجرہ ہیں ، آٹھ رکنی ٹیم سندھ کے دستے کے ساتھ روانہ ہوئی لیکن مقابلوں کے آغاز سے قبل ہی کھیلنے سے روک دیا گیا۔ایتھلیٹکس میں بھی دو ایسو سی ایشنز ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اولمپک نے اپنی پالیسی کے تحت اپنے ایتھلیٹکس یونٹ کو شرکت کی اجازت دی جب کہ حیران کن طور پر سندھ اسکواش بھی اولمپک سے تعلق رکھتی ہے اسے گیمز میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی مداخلت پر ٹیم کو روکاگیا، سندھ کی ٹیم پاکستان اولمپک سے جبکہ اسکواش فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ سے الحاق رکھتی ہے۔ گیمز انتظامیہ نے ٹیکنیکلی طور پر تنازع بننے کے باعث دونوں ٹیموں کو مقابلوں میں روکا ہے۔
تازہ ترین