• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کیلئے پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے

بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کیلئے پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے

بھارتی حکومت کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس میں شرکت کے پاکستان کو ویزے جاری نہیں کیے جانے کے بعد بڑی تعداد میں زائرین شرکت سے محروم ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بھارت نے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے خواہش مند 503 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل بھارت نے173 ہندو یاتریوں کوکٹاس راج مندرکی زیارت کیلئے بھی نہیں آنے دیا تھا، بھارت نے این او سی جاری نہیں کیا جس کے باعث ہندو یاتریوں کو ویزہ درخواستیں واپس لینا پڑیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی رویئے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔


تازہ ترین