• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر عتیق الرحمان دربار عالیہ فیض پور شریف میں سپرد خاک

چک سواری (نمائندہ جنگ) جمعیت علما ٗ جموں و کشمیر کے صدر سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف پیر عتیق الرحمان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ فیض پور شریف میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تیس ہزار افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ انکے بڑے بھائی پیر حبیب الرحمان محبوبی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ، سابق وزیر اعظم چوھدری عبدالمجید، سابق صدرسردار یعقوب ، سینئر وزیر طارق فاروق ، قائد حزب اختلاف چوھدری یاسین ، وزیر حکومت چوھدری سعید ، چوھدری عزیز ،ممبر اسمبلی ملک نواز خان ، مسعود خالد ، رخسار ا حمد ممبر اسمبلی، عبدالرشید ترابی ممبر اسمبلی، مرزا شفیق جرال ، عظم بخش، نذیر انقلابی، مفتی حسین چشتی، مفتی حیات قادری،پیر سید عارف گیلانی،صاحبزادہ شریف جھاگوی،علامہ ڈاکٹر آصف ہزاروی ،صاحبزادہ حامد رضا،مفتی گل احمد عتیقی، مفتی وسیم رضا، مولانا امتیاز احمد صدیقی، پیر زکریہ نعمانی،مولانا زبیر نقشبندی،پیر سید وجاہت حسین ، سید غلام یسین شاہ بخاری، علامہ ثاقب شامی، ڈپٹی کمشنر میرپور انصر یعقوب، احسان خالد کیانی، ایس ایس پی میرپور ریاض حیدر بخاری اسسٹنٹ کمشنر ساجد اسلم، ڈی ایس پی ڈڈیال محمد غالب، علامہ عبدالرزاق چشتی، اکرم چوہان ، قاسم مجید، پیر سید شعیب شاہ، عبدالرزاق جامی، شہباز قمر فریدی، ذیشان ایوب، اسد امانت، چوھدری خلیق الزمان اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں دربار عالیہ فیض پور شریف میں دادا حافظ حیات اور والد پیر فاضل کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
تازہ ترین