• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم ڈی سی کے کانووکیشن میں917 گریجویٹ کو اسناد دی جائینگی،وسیم اختر

کے ایم ڈی سی کے کانووکیشن میں917 گریجویٹ کو اسناد دی جائینگی،وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا پانچواں کانووکیشن کالج کے لئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا،کے ایم ڈی سی کے کانووکیشن میں 917 گریجویٹ کو اسناد دی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پانچویں کانووکیشن کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے کہا کہ یہ میڈیکل کالج پاکستان بھر میں کسی بھی بلدیاتی ادارے کے زیر انتظام چلنے والا واحد میڈیکل کالج ہے جس کا قیام نومبر 1991 میں عمل میں آیا تھا، ابتداء میں 50 طلبہ و طالبات کو ایم بی بی ایس اور 10 طلبہ و طالبات کو بی ڈی ایس میں داخلے دیئے گئے تھے ،اپنے قیام کے وقت گورنمنٹ سیکٹر میں کراچی میں قائم ہونے والا یہ پہلا ڈینٹل کالج تھا جبکہ آج کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اس وقت شہر کا میڈیکل کے شعبہ میں ایک بڑا تعلیمی ادارہ ہے جسے کراچی کے شہریوں کو بھر پور اعتماد حاصل ہے محض 25برسوں میں اس میں سالانہ داخلوں کی استعداد ایم بی بی ایس میں 100 طالبات سے بڑھ کر 250 ہوچکی ہے اور اسی طرح بی ڈی ایس میں سالانہ داخلوں کی تعداد 50 سے بڑھ کر 100 کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیکلٹی بھی پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹرز اور پروفیسرز پر مشتمل ہے جو طلبہ وطالبات کی استعداد میں اضافے اور بہترین تعلیمی معیار کو قائم رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین