• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی بندرگاہ پر 2 جہازوں میں ٹکر، 10 کنٹینر ڈوب گئے

کراچی بندرگاہ پر 2 جہازوں میں ٹکر، 10 کنٹینر ڈوب گئے، کروڑوں کا نقصان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بندرگاہ پر واقع نجی ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کے قریب 2؍ بحری جہازوں میں ٹکر کے نتیجے میں 10؍ سے زائد کنٹینر سمندر میں ڈوب گئے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، حادثہ جہاز کو برتھ پر لگانے کے دوران پیش آیا اور چند گھنٹوں کیلئے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدو رفت معطل رہی تاہم رات گئے کنٹینروں کو نکالنے کے بعد آمدورفت بحال ہوگئی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام ایک جہاز نجی کمپنی کےساؤتھ ایشن پاکستان ٹرمینل لمیٹڈ پر برتھنگ کے دوران 2؍ جہازوں کے درمیان آپس میں رگڑ کی وجہ سے ٹولٹن نامی بحری جہاز سے 10؍ سے زائد کنٹینر سمندر میں گر گئے۔

ذرائع کے مطابق کے پی ٹی پائلٹ بوٹس کوایک سینئر پائلٹ چلارہے تھے جو جہاز کو برتھنگ کر رہے تھے، تاہم اس دوران جہاز کا انجن اسٹارٹ ہونے میں مشکلات پیدا کررہا تھا جبکہ تیز سمندری لہروں نے بھی جہاز کو برتھنگ میں مشکلات پیدا کیں جس کے باعث کھڑے ہوئے جہاز ہمبرگ سے برتھ پر آنے والا جہاز ٹکرا گیا جہازروں کے اس رگڑ کے باعث جہاز پر موجود کنٹینرز میں سے ذرائع کےمطابق 10؍ کنٹینرز سمندر میں ڈوب گئے تاہم امدادی ٹیموں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ڈوبے ہوئے کنٹینر کو رات گئے نکال لیا جس کے بندر گاہ پر جہازوں کی آمد ورفت بحال ہوگئی۔


کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق گزشتہ 24؍ گھنٹوں کے دوران بندر گاہ پر 12؍ جہازوں کی آمد ہوئی جبکہ اس دوران 13؍ جہاز بندر گاہ سے روانہ ہوئے اور ایک لاکھ دس ہزار 596ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا ۔

تازہ ترین