اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب کورٹ اسلام آباد میں منگل کو وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوگی، فاضل عدالت سماعت کے دوران نیشنل بنک کے سابق صدر سعید احمد خان کی’’ 265 کے‘‘ کے تحت دی گئی بریت کی درخواست پر محفوظ کیاگیا فیصلہ سنائے گی جس کی روشنی میں شریک ملزموں سعید احمد خان ، نعیم محمود، منصور رضا پر مزید عدالتی کارروائی ہوگی۔’’ 265 کے‘‘ کی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں تینوں ملزموں پرفرد جرم عائد کردی جائے گی۔