• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوٹن (نمائندہ جنگ) سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ سید حسن بخاری نے ایک وفد کے ہمراہ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کی اور بطور چیئرمین اپنا رول احسن طریقے سے نمٹانے پر ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پارلیمان کی دیگر اداروں پر بالادستی کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ صرف پیپلز پارٹی ہی ہے کہ جس نے اس معیار کے پارلیمنٹرین پیدا کیے۔ آنے والے وقت میں میاں رضا ربانی پارٹی اور ملک کے لیے مزید کنٹری بیوٹ کریں گے، میاں رضا ربانی نے سید حسن بخاری اور دیگر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر قائد حزب مخالف سید خورشید شاہ اور سینئر لیڈر چوہدری منظور بھی موجود تھے۔
تازہ ترین