• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال کی یونین کونسل 54 مانک کے انتخاب کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نارووال کی یونین کونسل 54 مانک کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کردیا جسٹس عابد عزیز شیخ نے ن لیگ چیئرمین میاں محمد ریاض کی درخواست پر حکم جاری کیا درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس تحریک انصاف کے امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سناتے یونین کونسل54 مانک کا الیکشن کالعدم قرار دیا تھا میاں ریاض کی جانب سے ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیر زادہ نے دلائل دئیے تھے۔
تازہ ترین