• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل، پی آئی اے کا انتظام ملازمین کے حوالے کیا جائے، رضا ربانی

 اسٹیل مل، پی آئی اے کا انتظام ملازمین کے حوالے کیا جائے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اسٹیل مل اور پی آئی اے کا خسارہ ختم کرنے کے لئے انتظام ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل اور پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، نجکاری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانا چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضاربانی کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل اور پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ ایک لو تو دوسرا فری میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے دونوں اداروں کی نجکاری میں من مانے فیصلے کئے تو پیپلزپارٹی اسکی سخت مخالفت کرے گی۔

رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پچھلے دنوں حلقہ بندیوں اور قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے متعلق جو حکم نامہ جاری کیا ہے اس پر سوالیہ نشان ہے، یہ درست نہیں کہ وہ کمیٹی الیکشن کمیشن کا کام کررہی ہے۔

رضا ربانی نے روپے کی قدر میں گراوٹ پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین