• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،مطالبات کے حق میں ریلوے اسٹیشن ماسٹرز کی ریلی

سکھر +ٹنڈو الہیار(بیورو رپورٹ/نامہ نگار ) ریلوے اسٹیشن ماسٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر ریلوے اسٹیشن سے ڈی ایس آفس تک ریلی نکالی گئی۔مظاہرے کی قیادت عبدالخالق نے کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسٹیشن ماسٹرز کے اسکیل کو ا پ گریڈ کرنے سمیت دیگر جائز مطالبات فوری طور پر منظور کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ٹنڈوالہ یار سے نامہ نگار کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کے دعوے صرف دعوے ہی رہے۔ مہران ایکسپریس چلانے کا وعدہ پورا نہ ہو سکا۔ میرپور خاص سے کراچی تک چلنے والی مہران ایکسپریس میں سفر کرنے کا ہزاروں مسافروں کا خواب ادھورا ہی رہا۔ 2007میں محترمہ بینظیر بھٹو کے شہید ہونے کے واقعے کے بعد میرپورخاص سے کراچی چلنے والی مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس بند ہوگئی تھی جس کے بعد سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹرانسپورٹر مافیا کی من مانیاں عروج پر ہیں جس کے باعث اب تک دونوں ٹرینیوں کی سروس شروع نہیں ہو سکی جبکہ مہران ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کے لئےمسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےمتعددبار اعلان کئے اور کئی دفعہ تاریخ بھی دی جس سے میرپورخاص ، ٹنڈوالہ یار ،ٹنڈوجام ، حیدرآباد ، سے کراچی سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔ واضح وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے مہران ایکسپریس کی بحالی کے لئے کئے گئے اعلان کے بعد میرپورخاص ، ٹنڈوالہ یار ، ٹنڈوجام ، حیدرآباد ودیگر ریلوے اسٹیشنوں کی خستہ حالت کو درست کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے اور وفاقی وزیر کی جانب سے مختلف اعلانات کئے جانے کے باوجود تاحال مہران ایکسپریس کو بحال نہیں کیا گیا جبکہ اس کی بحالی کے لئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حیدرآباد میرپور خاص کے ریلوے اسٹیشوں کے دورے کئے اور ان کے پروٹوکول پر بھی لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔ عوام نے وزیر اعظم، چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ غریبوں کی سواری کودوبارہ شروع کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں ۔
تازہ ترین