• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے کی تحلیل سے پہلے چائنا کٹنگ کا مرض نہیں تھا،ڈی جی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے کہا ہے کہ جون 2002ء میں کے ڈی اے کی تحلیل سے پہلے کے ڈی اے کی کسی اسکیم یا ٹائون شپ میں چائنا کٹنگ کا مرض نہیں تھا،لینڈ مافیا نے گزشتہ 15 برس میں کے ڈی اے کی قیمتی اراضی اور رفاہی پلاٹوں پر وسیع پیمانے پر قبضہ کرکے فروخت کردیئے گئے۔کے ڈی اے کی اسکیموں اور ٹائون شپ میں گزشتہ 15 برس کے دوران تعینات اہلکاروں کی اکثریت کے ڈی اے ملازمین کی نہیں تھی، 1957ء سے 2002ء تک ادارہ کے قیام کے 45 سال کے دوران کے ڈی اے کی کسی اسکیم اور ٹائون شپ میں کبھی چائنا کٹنگ نہ ہوسکی،اس کی بنیادی وجہ اچھے اور فرض شناس اہلکاروں کی تعیناتی اور سینئر لیول افسران کی اسکیموں اور ٹائون شپس کی مستقل بنیادوں پر نگرانی تھی، کے ڈی اے بحالی کے بعد اب عملہ اور افسران کی تعیناتی میں اسی اصول پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے،یہ بات انہوں نے کے ڈی اے لاء پینل کے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران ہائی کورٹ میں زیر سماعت کے ڈی اے سے متعلق کیسز کے بارے میں تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے لاء پینل کے وفد کو ہدایت جاری کی کہ عرصہ دراز سے التوا کا شکار کیسز میں پیش رفت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین