• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں شجر کاری مہم کا آغاز

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے جامعہ کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کاافتتاح کیا ۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ، پی اے ٹوو ائس چانسلر عبدالرحمن گنگو ، اعجاز احمد زہری و دیگرفیکلٹی ممبرز مختلف شعبہ جات کے آفیسرز اور پروفیسرز موجود تھے ، انھوں نےبھی ایک ایک پودا بھی لگایا ۔ وائس چانسلر انجینئر محمدا مین نے کہاکہ درخت ہے تو ہماری زندگی ہے ، درخت اور پودا لگانے کی بڑی اہمیت ہے ، پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے ، پودا لگانا انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر بھی انتہائی لازمی ہے ، جہاں درختوں کی بہتات ہوتی ہے وہاں کی زندگی صحت بخش ہوتی ہے۔
تازہ ترین