ملتان(پ ر)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کوتھم کالج اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کوتھم انسٹیٹیوٹ جنوبی پنجاب کے طلبا کیلئے نعمت ہے جس طرح یہ ادارہ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے یہ انتہائی قابل تحسین ہے اور اس سے بے روز گاری میں کمی واقع ہو گی اور بچوں کو با عزت روز گار فراہم کرنے میں مدد ملے گی، چیف ایگزیکٹو کوتھم احمد شفیق چوہدری نے کہا کہ تعلیم یافتہ بچوں کو با عزت روز گار فراہم کرنا ہمارے ادارے کا مشن ہے، بیروز گاری کا خاتمہ صرف تعلیم سے ممکن ہے،وائس چانسلر نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر رائو آصف علی خان نے کہا کہ کوتھم انسٹیٹیوٹ ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ بے روز گاری کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے طلبا وطالبات میں ڈگریاں اور ایوارڈز تقسیم کئے تقریب میں ڈائریکٹر کوتھم ملتان وقاض احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈی سی ملتان نادر چٹھہ، جاوید صدیقی، نوید اقبال، جواد احمد اور ندیم سمیت معززین نے اور طلباء وطالبات سمیت والدین ے شرکت کی۔