• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے اپنے رویئے سے مستقبل کا فیصلہ کردیا،پرویز رشید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق وزیر اطلاعات اور مسلم ن لیگ کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے خود اپنے رویئے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر دیا ہے، نثار صاحب اپنے عوام کے ساتھ مخلص ہے نہ ہی اپنے اقدار کے ساتھ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثار کی مثال اس شخص جیسی ہے جو خود کو بڑا پارسا سمجھتا ہے۔ پھر وہی شخص مشکل وقت میں اپنے لیڈر کا ساتھ چھوڑ دے۔جہاں موقع ملے لیڈر کو چھرا بھی گھونپے۔اس کی پارسائی ،اخلاقیات اور انسانی قدروں کا اندازہ اسی رویئے سے ہوجاتا ہے۔
تازہ ترین