• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ کے بعد برطانوی پاسپورٹس فرانس میں تیار ہوں گے

لندن (نیوز ڈیسک) یورپین یونین سے باقاعدہ علیحدگی کے بعد برطانوی پاسپورٹس فرانس میں تیار ہوں گے۔موجودہ برٹش مینوفیکچرر کے مطابق 1988سے زیر استعمال ارغوانی رنگ کے موجودہ پاسپورٹس اکتوبر2019سے دوبارہ اپنے اصل نیلے اور سنہری رنگ میں جاری ہو ں گے۔برطانوی سپلائرڈی لا ریوکے باس نے بی بی سی کو بتایا کہ فرانکو۔ ڈچ فر م گیمالٹو نے490ملین پونڈز کا کنٹریکٹ جیت لیا ہے۔تاہم وزیر ثقافت میتھیو ہانکوک نے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہوم آفس نے کہا ہے کہ پاسپورٹس ملک میں کبھی نہیں بنائے گئے اور بعض سادہ کور پہلے ہی سمندرپار تیار ہورہے ہیں۔ڈی لا ریو کے سربراہ مارٹن سودرلینڈ نے بی بی سیز ٹوڈے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے ہم سن رہے تھے کہ وزارت نئے بلیو پاسپورٹ کی تیاری کے لئے ہماری آمد اور بات چیت سے خوش ہےاور حقیقت یہ ہے کہ یہ برطانوی شناخت کا آئیکون ہے۔تاہم برطانوی شناخت کا یہ آئیکون تیاری کے لئے فرانس جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تھریسا مے یا امبر رد سے یہ چاہوں گا کہ وہ ہماری فیکٹری میں آئیں اورہماری افرادی قوت کےجوش و خروش کی وضاحت کریںکہ برطانوی آئیکون کی تیاری آف شور میں کرانے کے فیصلے میں کیا دانشمندی ہے۔واضح رہے کہ ای یو پروکیورمنٹ قوانین کے تحت یہ ضروری ہے کہ یورپین فرمس کے سامنے اس کی تیاری کا معاملہ رکھا جائے۔2009 سے برطانوی پاسپورٹ تیار کرنے والی فرم ڈی لا ریو نے کہا ہے کہ گیمالٹو کی جانب سے قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
تازہ ترین