• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،خضدار لیویز تنخواہوں میں کرپشن کیس کی سماعت،گواہان پر جرح مکمل

کوئٹہ (آئی این پی )خضدار لیویز کی تنخواہوں میں کرپشن سے متعلق دائر ریفرنس کی احتساب عدالت کوئٹہ II کے جج پذیراحمدبلوچ کے روبرو سماعت ہوئی جس کے دوران 5گواہان استغاثہ نے اپنے بیانات قلم بند کرادئیے جن پر جرح بھی مکمل کی گئی اس موقع پر ریفرنس میں نامزد ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے 5گواہان استغاثہ بشیربنگلزئی ،محمدزمان ،عبدالستار، اصغرحریفال اور حق نواز کو پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے بیانات قلم بند کروادئیے ۔ کیس کی سماعت 2اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین