• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں،فضل الرحمان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری فضل الرحمان رحمانی نے بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوتﷺپر ہزاروں جانیں نچھاور کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ختم نبوتﷺ کے بغیر پاکستان کی بقاء ختم ہوجائےگی انہوں نے کہا کہ اس ملک خداداد کی بنیاد ختم نبوتﷺ پر قائم ہے ہم ختم نبوتﷺ کے محافظ ہیں اور رہیں گے جس طرح صحابہ کرامؓ اور امام کرام اور علماء نے ختم نبوتﷺ کی حفاظت کیلئے جانیں لٹادیں اس طرح ہم بھی انکے روحانی فرزند ہیں اور ہم امت محمدیﷺ ہوکر خون کے آخری قطرہ تک اسلام اور ختم نبوتﷺ کے تحفظ کیلئے بہادینگے سیاست کی دم کٹ گئی اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور وہ اب خالی نعروں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔
تازہ ترین