• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی تنظیموں کی عملی جدوجہد سے معاشرے کے دکھوں کو کم کیا جاسکتا ہے، یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم وسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سماجی تنظیموں کی عملی جدوجہد سے معاشرے کے دکھوں کو کم کیا جاسکتا ہے ایسے رفاہی و سماجی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کریں جو معاشرے میں تبدیلی کے لئے کوشاں ہیں سماجی بھلائی اور ترقی صحت و تعلیم کے شعبے میں فیملی لائنز کلب کی خدمات قابل تعریف ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیملی لائنز کلب کے زیر اہتمام خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے لگائے گئے فری میڈیکل میں خدمات سرانجام دینے والے ممبران میں شیلڈ تقسیم کرنے کے موقع پرکیا ، اس موقع پرسابق ڈسٹرکٹ گورنر محمد افضل ، وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ طارق نیاز ، خالد ولی ، رانا مختار رسول، ہمایوں سعید ودیگر موجودتھے ، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں نشتر کینسر وارڈ کی اپ گریڈیشن ، صحت اور تعلیم کے شعبہ کے لئے اربوں روپے خرچ کئے گئے ۔
تازہ ترین