• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے پی آئی اے کی نجکاری اور کراچی میں مظاہرین پر فائرنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ ہونے پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے اور دیگر اہم قومی اداروں کی نجکاری او ر پٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی نہ کرنے کے بعد اپوزیشن جاعتیں یک زبان ہو گئی اور اس اہم معاملے پر قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد لانے کیلئے رابطوں میں تےزی آگئی ہے۔ منگل کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیا ن رابطہ ہوا ہے جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گےا اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات میں حاطر خواہ کمی نہ ہونے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، رابطے میںپی آئی اے کی نجکاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر متفقہ قرارداد لانے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے لائحہ عمل تےار کرنے کےلئے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
تازہ ترین